سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)سماہنی چوکی بڑھو کراس میں پہلی سالانہ عظیم الشان ختم نبوت٫دفاع صحابہ و اہلبیت کانفرنس کا پروقار انعقاد کیا گیا نورانی کانفرنس میں ازاد کشمیر و پاکستان بھر سے نامور علمائے کرام علمی ادبی شخصیات سمیت دینی مدارس کے طلبہ و اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
نوارانی کانفرنس میں سابق وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ،علامہ مولانا عبدالجبار حیدری خیر پور سندھ،مفتی عبداللہ بن عباس ٹیکسلا،علامہ مولانا شیخ تصدق حسین صدر اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر،مفتی ساجد حسین شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی نورانی کانفرنس کی صدارت قاری مولانا محمد انور زیر شفقت قاری مولانا محمد امین جبکہ تقریب کی نظامت کی ذمہ داریاں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر قاری مولانا ابرار احمد اعوان نے سرانجام دیں زیر نگرانی قاری محمد عثمان صدیقی انعقاد پذیر کانفرنس کا اغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا قاری عدنان غضنفر اور حافظ فرحان نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ حافظ احسان آصف اور حافظ ارمان دانش نے بالترتیب نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نذرانے پیش کیئے ختم نبوت دفاع صحابہ و اہلبیت کانفرنس میں مقررین علمائے کرام نے قرآن و احادیث کی روشنی میں ختم نبوت،صحابہ کرام اور شان اہلبیت پر تفصیلی بیان فرمایا شرکاء کانفرنس کے دلوں کو خوب منور کیا قبل ازیں کانفرنس میں آمد کے موقع پر منتظمین قاری محمد نصیر تراڑ کھل،قاری محمد علی،قاری محمد عارف،قاری عبدالجبار،قاری عدنان غضنفر،قاری مولانا محمد عنصر،نصیر احمد ڈنہ و دیگر کی جانب سے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ھار مالا پہنا کر والہانہ استقبال کیا تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف طعام کا انتظام کیا گیا تھا،