اسلام آباد: مودی حکومت سینک اسکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت پرائیویٹائز کر کے پنڈت جواہر لعل نہرو کے حب الوطنی پر مبنی وژن کو منظم طریقے سے ختم کر رہی ہے۔
اس ماڈل کے ذریعے مودی حکومت ان اداروں کو آر ایس ایس اور بی جے پی سے وابستہ افراد کے حوالے کر رہی ہے اور قومی ورثے کو چند کارپوریٹ دوستوں کے مفاد کے لیے فروخت کیس جا رہا ہے۔آر ایس ایس بی جے پی کا یہ گٹھ جوڑ پرائیویٹائزیشن کو ملٹری اسکولوں کو نظریاتی کارخانوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ یہ اقدام جان بوجھ کر فوج کے سیکولر بنیادوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔مودی حکومت ہر چیز پر قیمت کا ٹیگ لگانے کی اپنی مہم میں اندھی ہو چکی ہے۔مذہبی پرچم تلے ملٹری اسکولوں کو نجی فریقوں کے لیے کھول کر بھارت کے سیکولر ستونوں کو گرا یا جارہا ہے۔سیاسی اتحادیوں کو خوش کرنے کے لیے قوم کی بنیادوں کو کمزور کرنا مسلح افواج کے غیرجانبدار اصولوں سے غداری ہے۔ اگر اسے روکا نہ گیا تو آر ایس ایس کا ایجنڈا فوجی نظم و ضبط پر مذہبی تربیت کو ترجیح دے گا۔