لہہ اور کارگل میں زبردست احتجاجی ریلیاں، لداخ کی ریاستی حیثیت اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کا مطالبہ

 

کارگل :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے لہہ اور کارگل اضلاع میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کی زیر قیادت ریلیوں میں مختلف مذہبی اور سماجی رہنمائوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لہہ میں ریلی سنگے نمگیال چوک سے شروع ہو کر لہہ پولو گرانڈ تک پہنچی، جبکہ کارگل میں بھی ایک بڑے احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا اور دراس سب ڈویژن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔شرکا نے پلے کارڈز اور پمفلٹس اٹھا رکھے تھے جن پر لداخ کی ریاستی حیثیت اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کے مطالبات درج تھے اور انہوں نے گزشتہ چھ سال سے جمہوری نمائندگی اور آئینی تحفظات سے محرومی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کی آواز مودی حکومت تک پہنچائی جائے گی اورانہوں نے لداخ کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے لیے فوری اقدامات پر زوردیا۔

جدید تر اس سے پرانی