اسلام آباد:بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے۔
امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے، بی جے پی کی مسلم دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں۔امریکی تنظیم رپورٹرز وِد آئوٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے، مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کے مطابق گودی میڈیا نے لوگوں کی عقل سلب کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی، شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔