اسلام آباد : پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسحاق ڈارنے ایک بیان میں ملک کی آئینی ضمانتوں اور خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن (CEDAW) کی توثیق کا حوالہ دیتے ہوئے صنفی مساوات کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے رواں سال اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام خواتین کے بارے میں نویں وزارتی کانفرنس کی میزبانی میں پاکستان کے کردار پر بھی زور دیا جس کا مقصد عالم اسلام میں خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانا ہے۔اسحاق ڈار نے کشمیری اور فلسطینی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جنہیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔