دلی:متحدہ مجلس علما ءکےو فد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، رہبر اعلیٰ خامنہ ای اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت

 

نئی دلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں مختلف دینی جماعتو ں کے اتحادمتحدہ مجلس علماءکے ایک وفد نے آج نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت متحدہ مجلس علماءکے سرپرست میرواعظ عمر فاروق کر رہے تھے اوراس میں مقبوضہ علاقے کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام، آغا سید حسن الموسوی، آغا سید ہادی الموسوی اور آغا سید مجتبیٰ شامل تھے۔وفد نے اس موقع پر امریکی ، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای ان کے اہلِ خانہ اور دیگر شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی، اور امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں بار آور ہوں گی اور اس جارحیت کا خاتمہ ہو کر امن اور استحکام بحال ہوگا۔وفد نے کشمیر اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی روابط کو بھی اجاگر کیا، اور کہا کہ کشمیر کو طویل عرصے سے ”ایرانِ صغیر“ کہا جاتا ہے، جو دونوں اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔متحدہ مجلس علمانے اس بات کو دہرایا کہ موجودہ حالات میں امت کے لیے اتحاد، ثابت قدمی اور قیام امن کے لیے اجتماعی دعائیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں تاکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

جدید تر اس سے پرانی