سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل کا ایک ملازم اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ مبینہ طور پر فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران فائر ٹینڈر کی زد میں آ گیا۔آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
واقعے کے بعدسیاحوں اور مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔