نئی دہلی: یہودو ہنود کے گٹھ جوڑ اور ناپاک کردار پر بھارتی سیاستدانوں نے نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا نے خطے کے امن کو تباہ کرنے میں مودی کے مکروہ کردار کو بے نقاب کر دیا۔ آنند بھدوریا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بتائے جب اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا تو مودی کے بغیر کسی اور نے اسرائیل کا دورہ کیا؟آنند بھدوریا نے کہا کہ مودی نے نسل کشی کرنے والے اور جنگ کے دہانے پر کھڑے ملک کا دورہ کس کے مشورے پر کیا؟انہوں نے کہاکہ ایرانی سپریم لیڈر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادت حاصل کی مگر مودی کی طرح امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو امریکہ کے سامنے جھکانے کا کام کیا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔