نئی دلی: ”این ایچ آر سی“نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ طلب کرلی

 

نئی دہلی:بھارت کے” قومی انسانی حقوق کمیشن “(این ایچ آرسی)نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکام سے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھارتی پولیس اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب کی ہیں۔
کمیشن نے بھارتی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ بار بار ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور تحقیقات اور پراسیکیوشن میں شفافیت کے فقدان سے متعلق الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔ پریانک کانونگو کی سربراہی قائم انسان حقوق کمیشن بنچ نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی۔
کمیشن نے پولیس کے ہاتھوں لوگوں کی تذلیل اور ملزمان کی غیر قانونی پریڈ کے الزامات پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جموں سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی