لکھنو: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکارکی گولیوں چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بی ایس ایف کا ایک 35 سالہ کانسٹیبل نین سنگھ ضلع میرٹھ کے انچولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دھن پور گاوں میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا جس کے جسم پر گولیوں کے زخم تھے۔ایس ایچ او بجرنگ پرساد نے صحافیوںکو بتایا کہ بی ایس ایف کانسٹیبل نین سنگھ چھٹی پر تھا۔ ایس ایچ او نے بتایاکہ بی ایس ایف اہلکار کے اہل خانہ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ نین سنگھ مغربی بنگال میں تعینات تھا اور 6 مارچ کو چھٹی پر آیاتھا۔