میرپور (پی آئی ڈی)24 مارچ 2026
ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین نے عدالت بورڈ آ ف ریونیو کیمپ میرپور میں باقاعدہ کورٹ روم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان،ایڈیشنل کمشنر راجہ قیصر اونگزیب،ڈائریکٹر اسٹیٹ ادارہ ترقیات چوہدری امجد اقبال،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن بابر علی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد حسین ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر میاں حسام ساجد،افسر مال راجہ ایاز احمد،تحصیلدار چوہدری عمران یوسف،تحصیلدار چوہدری محمد محمود،انفارمیشن آفیسر محمد جاویدملک اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو میرپور کیمپ میں 370سے زائد کیسز ہیں جن کے لیے عدالت بورڈ آف ریونیو کیمپ میرپو ر میں ہر ماہ کیسوں کی سماعت کی جاتی ہے۔عدالت بورڈ آف ریونیو کا باقاعدہ کورٹ روم نہ ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں نے مختصر عرصہ میں بورڈ آف ریونیو کے ریسٹ ہاؤ س میں ایک کمرہ میں باقاعدہ کورٹ روم بنوایا جس کے لیے تحصیلدار چوہدری محمد محمود نے بھرپور محنت اور کوشش کر کے باقاعدہ کورٹ روم بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس حوالے سے اب عدالت بورڈ آف ریونیو اپنے عدالتی وقار کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کے آراضی کے متعلق تنازعات کیسزاور اپیلوں کی فوری اور شفافیت پر مبنی فیصلہ جات کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی تاکہ سائلین کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر میسر ہو سکے۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن بابر علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کا اپنا کورٹ روم کے ہونے سے جہاں عدالتی وقارکو مزید تقویت ملے گی وہاں وکلاء کو بھی اپنے کیسیزعدالت میں پیش کرنے کے لیے باوقار عدالتی سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار حسین نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کی کوشش ہے کہ عدالت بورڈ آف ریونیو میں زیر کار کیسز کا قانون و آئین کے مطابق جلد از جلد انصاف پر مبنی فیصلہ جات ہو ں اور بلاوجہ کوئی کیس زیر التواء نہ رہے،عدالتوں سے لوگوں کو انصاف اور داد رسی کی جو توقعات وابستہ ہیں وہ انشاء اللہ پوری کریں گے۔