مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فورسز کیطرف سے چھاپوں ، تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

 

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض ببھارتی فورسز کی طرف سے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر سری نگر، شوپیاں اور گاندربل اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج گھر گھر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کیا۔
ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ تین اضلاع میں 10 مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں گاندربل میں چھ، شوپیاں میں تین اور سری نگر میں ایک مقام شامل ہیں۔
فورسز نے گاندربل کے علاقے کنگن میں شبیر احمد لون نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شبیر احمد اس وقت بنگلہ دیش میں ہے اور بھارت سے کشمیر کی آزادی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
آخری اطلاعات تک گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

جدید تر اس سے پرانی