بھارت کا فضائیہ کو 1000 کلوگرام بم فراہم کرنے کا منصوبہ

 

نئی دہلی: بھارت نے مقامی ڈیزائن اور ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی فضائیہ کو 1000 کلوگرام وزنی فضائی بم سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے اس منصوبے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس اقدام سے خطے میں بھارت کے فوجی عزائم کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ -84 Mkبم بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال روسی اور مغربی طیاروں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے میں 600 بموں کی خریداری شامل ہے۔اس کی تیاری کے لیے کم از کم 50% دیسی مواد درکار ہے اور یہ ڈھائی سال کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی فضائیہ اس عمل میں سہولت فراہم کرے گی تاکہ آپریشنز میں تیزی لانے کے لئے اس کی مقامی طورپر تیاری کو یقینی بنایاجاسکے۔

جدید تر اس سے پرانی