جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں زلزلے کی شدت ناپنے والے ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ صبح 4بجکر 32منٹ پر آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ کم گہرائی کا تھاجو 0 سے 70 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہواہے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔