مقبوضہ جموں وکشمیر میں 5لاکھ سے زائدخاندان بے گھر ہیں

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 5لاکھ سے زائد خاندان بے گھر ہیں اور انکے پاس کوئی زمین جائیداد نہیں ہے۔ یہ اعداد وشمار مقبوضہ علاقے میں تعمیر وترقی کے بھارتی دعوﺅںکا منہ چڑھا رہے ہیں۔
مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں حکام نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں 5لاکھ سے زائد خاندان بے گھر ہیں۔حکام نے کہا کہ یہ اعداد و شمار تمام اضلاع میں کئے جانے والے ایک سروے کے دوران حاصل کیے گئے ہیں ۔
بے گھر خاندانوں کی حیرت انگیز تعداد علاقے میں بھارتی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔ بھارتی حکومت علاقے میں تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم اگر 5 لاکھ سے زائد خاندان اب بھی مناسب رہائش کے بغیر ہیں، تواس سے بھارتی دعوﺅں پر سنگین سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی