جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 38 سرکاری محکموں میں 59ہزار سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ خالی آسامیوں میں 48ہزار 9 سو58 نان گزیٹڈ اور 10ہزار 2سو 17 گزیٹڈ آسامیاں شامل ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تمام 20 اضلاع میں کل 16,812 نان گزیٹڈ اور 2,798 گزٹیڈ آسامیاں خالی ہیں۔ اپوزیشن نے اس آسامیوں کو پر کرنے میں ناکامی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔-