سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوری اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہو رہا ہے۔
فاروق عبداللہ نے سری نگر میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس آئینی حق کو طویل عرصے تک ملتوی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے زوردیا کہ ریاستی حیثیت کی مکمل بحالی ایک بنیادی حق ہے ، بھارتی حکومت نے اسکا وعدہ کیا ہے جو اسے پورا کرنا چاہیے۔