سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھماکہ مینڈھر کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی فوج کے اہلکاروں کے علاقے میں گشت کے دوران ہوا۔ دھماکے میں بی جے پی حکومت کی متنازعہ اگنی ویر سکیم کے تحت بھرتی ہونے والی ایک فوجی زخمی ہوا ۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کنٹرو ل لائن اور ورکنگ بائونڈی کے قریب بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں گوکہ فوجی خود بعض اوقات انکی زد میں آنے کے باعث ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں تاہم ان کا زیادہ تر شکار عام کشمیری ہوتے ہیں۔ آج تک سینکڑوں کشمیری ان سرنگوں کی زد میں آنے کے سب اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد عمر بھر کیلئے معذور ہو چکی ہے۔
