نئی دہلی:بھارت میں کانگریس پارٹی نے 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لئے ریزرویشن مسلط کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی گمراہ کن بیانات دے کرعوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تجویز سے بڑی اورزیادہ آبادی والی ریاستوں کو غیر متناسب طور پر فائدہ پہنچے گااوران کاسیاسی اثر و رسوخ بڑھ جائے گا جس کی قیمت جنوبی بھارت، پنجاب، ہریانہ اور شمال مشرق جیسی چھوٹی ریاستوں کو اداکرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اور خارجہ پالیسی کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ منصوبہ عوام کی توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔