پریاگ راج: بھارتی ریاست اترپردیش میں کے شہر پریگام راج (الہ آباد) میں پولیس نے ایک کامیڈین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کامیڈین پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ریاست آندھرا پریش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کی توہین کی ہے۔
انودپ کٹیکالا نامی کامیڈین کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ اسے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم جن سینا پارٹی ( جے ایس پی ) کے جوائنٹ سیکرٹری کی تحریری شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔ شکایت میں کہاگیا کہ کامیڈین انودپ کٹیکالا نا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اسے کلیان او ر انکے خاندان کے دیگر افراد کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے یوں اس نے بے بنیاد باتوں کے ذریعے نائب وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔