سربیا کے صدر کی بھارتی ایس 400 نظام کی تباہی کی تصدیق

 

بلغراد: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے معرکہ حق کے دوران بھارتی ایس400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کر دی ہے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا کہ ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے تباہ ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی