سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے معروف قصبے سوپور میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک تین سالہ بچے کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر مار ڈالا۔
بچے کی شناخت محمد زین کے نام سے ہوئی ہے جسے قابض فوج کی گاڑی نے قصبے کے علاقے گنڈ براٹھ ٹکر مار کر والدین سے چھین لیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے سے مردہ قراردیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ بھارتی فوج کے گاڑی نے دانستہ طور پر کسی کشمیری کشمیری بچے کو کچل ڈالابلکہ مقبوضہ علاقے میں بے لگام بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکشر اس طرح کے المناک واقعات پیش آتے ہیں۔