اس موقع پر صدر چنار پریس کلب چوہدری امجد، سیکرٹری جنرل چوہدری جاوید، سینئر صحافی سلطان محمود مرزا، سید تصدق حسین شاہ، ابرار منیر مغل، اور حسن الیاس سمیت دیگر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔کلب آمد پر محمد جاوید ملک کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیابی پر مبارکباد دی گئیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دورانِ ملاقات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد جاوید ملک نے چنار پریس کلب کی نئی اور شاندار عمارت کا معائنہ کیا اور اس کی خوبصورتی، تعمیراتی معیار اور صحافیوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چنار پریس کلب کی نئی بلڈنگ میں وسیع و عریض پریس کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے لئے ہال کی تعمیر سے صحافیوں کا اہم اور درینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے جس سے پریس کلب کی شان و شوکت میں مزید اضافہ ہوگا اور انہیں صحافتی خدمات کی ادائیگی کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم دستیاب ہوگیا ہے جس کے ذریعے صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے پریس کلب کی انتظامیہ اور ممبران کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چنار پریس کلب مستقبل میں بھی پیشہ ورانہ صحافتی اقدار کے فروغ،عوامی مسائل کی موثر ترجمانی اور ذمہ دارانہ صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتا رہے گا اس موقع پر پر تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔