اسی سلسلہ میں انجمن تاجراں کے مرکزی راہنما چوہدری محمود کی زیر قیادت کرکٹ اسٹیڈیم سے ''پاک فوج زندہ باد'' ریلی نکالی گئی جس میں کاریں، جیپیں، موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔جب کہ انجمن تاجراں کے راہنما چوہدری محمود گھوڑے پر سوار ہو کر ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ریلی میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ شرکاء ریلی پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل ر سید عاصم منیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔جبکہ گاڑیوں پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی پرچم لہرا رہے تھے۔ ریلی جب چوک شہیداں پہنچی تو آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شرکاء ریلی کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔جشن بنیان مرصوص کی اس پروقار ریلی میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری قوم ملکی دفاع کے لیے مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے