چندی گڑھ:
بھارتی ریاست پنجاب میں ہونے والے یکے بعد دو دھماکوں کے بعد سیاسی فضا کشیدہ ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ان دھماکوں میں ہندوتوا بی جے پی کو ملوث قراردیاہے ۔
بھگونت مان نے ضلع روپ نگر کے علاقے آنند پور صاحب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندوتوا پارٹی ان واقعات کے ذریعے آئندہ سال ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے قبل بدامنی پھیلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ انتخابی مفاد کیلئے ہندو مسلم فسادات، دھماکے یا فرقہ وارانہ کشیدگی کا سہارا لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی "پنجاب میں انتخابات کی تیاری”کر رہی ہے۔بھگونت مان نے کہاکہ بی جے پی کوجس بھی ریاست میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، وہ سب سے پہلے وہاں فسادات بھڑکاتی ہے ، دھماکے کرائے جاتے ہیں، فرقہ واریت کو بڑھایا جاتاہے اور لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتاہے ۔