ٹرمپ کا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کو فارغ کرنے پر غور

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے چیف مارٹی میکرے کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے ابتدائی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارٹی میکرے کو ویپ مصنوعات کی منظوری، اسقاط حمل کی خصوصی دوا سے متعلق پالیسی اور ایف ڈی اے کے اندرونی انتظامی تنازعات پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ خاص طور پر فلیورڈ ویپس کی منظوری میں تاخیر نے ٹرمپ انتظامیہ اور بعض ریپبلکن حلقوں کو ناراض کیا۔

جدید تر اس سے پرانی