اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے اوورسیز کا ملکی ترقی اور بالخصوص میرپور کے عوام کے لئے سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورچیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا کی طرف سے میرپور کی تعمیروترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ برطانیہ میں آباد اوورسیز سماجی افراد جس طرح میرپور کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے سمت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ ان کی وطن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کے دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ نہ صرف مالی مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنے علم، تجربے، مہارت اور عالمی روابط کے ذریعے بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز سماجی افراد کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ وہ اپنی محنت، دولت، علم اور تجربے کے ذریعے وطن کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں جس پر حکومت آزاد کشمیر،ضلع کونسل اور اہلیان میرپور ان کے شکر گزار ہیں۔