میرپور ٹیسٹ: محمد عباس کے پانچ شکار کے باوجود بنگلادیش کو نفسیاتی برتری حاصل

 

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں بنگلادیش ٹیم 413 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش نے 301 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہر بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا۔

لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10، تیج الاسلام 17، مشفق الرحیم 71، عبادت حسین صفر اور تسکین احمد 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کو 400 رنز کی حد عبور کرکے نفسیاتی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جدید تر اس سے پرانی