تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، صحافتی برادری، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپور کامران علی، ڈپٹی کمشنر جد اسلم،ایس ایس پی خرم اقبال، سابق ڈائریکٹر آزاد کشمیر ریڈیومحمد شکیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عمر شہزاد جرال،سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فیصل منظور، مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران راجہ خلد محمود خان، انجینئر جبران منظور، سماجی شخصیت کرنل عدیل رضا، ظفر مغل سابق صدر کشمیر پریس کلب، راجہ فیاض احمد، پروفیسر صغیر آسی، راجہ قیصر افضل، شہزاد ملک عرف بولا پینڈو، راجہ عامر چیئرمین قصوہ ایمبولینس سروس جاتلاں، راشد راجہ، نومی اے کے آزاد کشمیر کے معروف سنگر، مرزا غیاث جرال سماجی و کاروباری شخصیت، شاہد جرال رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، فاروق قریشی، محمد عرفان، محمد اکرام ایم کے نیوز، ظہور رشید سینئر صحافی، عابد مغل، شہزاد راجہ، قاضی عابد، آصف اقبال، رانا شبیر راجوری، وجاہت بیک، فیصل گلزار سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب میرپور، وقاص مغل اور راجہ بنارس سماجی شخصیت سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر“بنیان مرصوص”کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا جبکہ Pakistan اور Azad Kashmir کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جس سے تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبات سے گونج اٹھا۔مقررین نے“بنیان مرصوص”کی کامیابی کو قومی اتحاد، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور عوامی جذبے کی عظیم مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی کامیابی نے قوم میں نیا حوصلہ اور ولولہ پیدا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔آخر میں راجہ سکندر رحمان سی ای او ادراک نیوز، آصف اقبال سی ای او چنار نیوز اور راجہ شہزاد ڈائریکٹر ادراک نیوز نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات قومی یکجہتی، حب الوطنی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ ملک کے دفاع،سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد سارا سال جاری رہے جس میں افواج پاکستان کے کارہائے نمایاں اور معرکہ حق اور اپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کی اہمیت و افادیت جبکہ اس کے بعد پاکستان کا دنیا میں جو معیار قائم ہوا ہے اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔