زیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے مظفرآباد میں کم عمر ترین سی ایس پی آفیسر ولیجہ نثار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر مظفرآباد آزاد کشمیر میں ریاست کی کم عمر ترین سی ایس پی آفیسر ولیجہ نثار کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں نوجوان نسل کو تعلیم، محنت، نظم و ضبط اور کردار سازی کے ذریعے اعلیٰ کامیابیوں کے حصول کا پیغام دیا گیا جبکہ ولیجہ نثار کی نمایاں کامیابی کو ریاست، والدین، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کیلئے باعث اعزاز قرار دیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر طارق خان، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میڈم نزہت رحیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز صباء قمر، ڈائریکٹر ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شبنم ہماء، سابق پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میڈم طاہرہ مقبول، پرنسپل گورنمنٹ کالج گھنڈی پیراں میڈم سکینہ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج شگفتہ بخاری، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے کم عمر ترین سی ایس پی آفیسر ولیجہ نثار کو سووینئر پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو قوم و ریاست کیلئے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ اس بامقصد تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو محنت، مستقل مزاجی اور معیاری تعلیم کے ذریعے آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولیجہ نثار نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ریاست آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم کا نام بھی روشن کیا ہے جبکہ اساتذہ معاشرے میں تربیت اور کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ جتنی لگن اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے طلبہ اسی قدر کامیابی کی منازل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قوم کے معمار ہیں جبکہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر کا تدریسی و انتظامی عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نظام تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ یکساں تعلیمی پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جبکہ مظفرآباد میں مزید دو ماڈل کالجز کے قیام پر کام جاری ہے۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت نے تقرریوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور این ٹی ایس نظام کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب دشمن کی جانب سے کی گئی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت، مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور باوقار ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ مظفرآباد آزاد کشمیر کا بیس کیمپ ہے اور کشمیر کی آزادی ایک مضبوط پاکستان اور مضبوط افواج کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

جدید تر اس سے پرانی