چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور ڈاکٹر طاہر محمود کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت،ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ ڈاکٹر طاہر محمود سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔