پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو جموں وکشمیر کے صدر حاجی منیر حسین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، اس لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اس پر خاص توجہ دینی چاہیے۔

 

جموں وکشمیر کے عوام کا بھرپور مطالبہ ہے کہ اس وقت پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کا ممبر بھی ہے مسئلہ جموں وکشمیر کو ہر صورت حال کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اور اس کو اولیت دینی چاہئے۔ منیر چوہدری نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے۔ عوام کو ایسے امیدواروں کا چناؤ کرنا چاہئے جو مسئلہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کے قابل ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے مسئلہ جموں وکشمیر کو حل کرنے کے سلسلہ میں 55 کانفرنسیں منعقد کرائی ہیں اس مسئلہ کے پرامن حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن مہم چلانے کیلئے ذوالفقار علی بھٹو جلدآزاد جموں وکشمیر کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ فریال کارڈ کا خاتمہ کرینگے۔ منیر چوہدری نے کہا کہ پارٹی کاپارلیمان بورڈ جلد تشکیل دیا جائے، پارٹی کے ورکروں اور عہدے داروں کو الیکشن کیلئے بھرپور محنت کرنی ہو گی۔ تاکہ پارٹی شہید ذوالفقار علی کے منشور کے مطابق کامیابی حاصل کرے۔ پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے 35 نقاط پر مشتمل منشور جاری کر دیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر کے عوام منشور دیکھیں پھر ووٹ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں فاطمہ بھٹو بھی الیکشن مہم میں شریک ہونگی منیر حسین چوہدری نے کہا کہ فاطمہ بھٹو جلد بین القوامی فنکشن میں اپنے مستقل کے متعلق اعلان کرنے والی ہیں۔ یقینا وہ فسلطین کشمیر کی آزادی کے بارے میں ایک مکل پروگرام رکھتی ہیں اور خیالات کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔ وہ فسلطین اور جموں وکشمیر کے عوام کی آزادی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگی۔ آئندہ پاکستان کے الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی