وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا۔

 

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دیدیا۔معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم مبشر منیر اعوان کی دعوت پر گڑھی دوپٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب سے کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے چھ مہینے کے اندر ہی انھیں پورا کردیا ۔ گڑھی دوپٹہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے عوامی مطالبے پر آج اعلان کرنے نہیں بلکہ عملدرآمد کرکے نوٹیفکیشن لے کر آپکے پاس حاضر ہوا ہو اس حوالہ سے آپکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد عوامی جماعت ہے جو عام آدمی کے حقوق کی بات کرتی ہے ۔مبشر منیر اعوان مستقل کے ایم ایل اے ہیں ،انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور پھر آرہا ہے اور اسی طرح سے عوامی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔ گڑھی دوپٹہ بازار پہنچے پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا فقید المثال استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ علاقہ جیے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔اس موقع پر معاونِ خصوصی وزیراعظم مبشر منیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گڑھی دوپٹہ کے عوام کا دیرینہ خواب آج پورا ہوا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا ۔سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور مرحوم نے بھی اپنے دور میں گڑھی دوپٹہ کی ترقی میں بڑا کردار ادا کیا اور آج وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ۔ بعد ازاں وزیر اعظم آزاد نے مبشر منیر اعوان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے تایا مرحوم محمد یوسف اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیرصحت سید بازل علی نقوی ،مشیر حکومت احمد صغیر ، ترجمان شوکت جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی