کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد جاوید ملک کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔

 

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جاوید ملک کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ریٹائر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جاوید ملک کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا اور ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی میرپور ڈویژن کامران علی، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین، ایڈیشنل کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب، میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان خالد، چیف انجینئر برقیات نذیر احمد مغل، سپرنٹنڈنٹ پولیس خرم اقبال، ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے چوہدری امجد اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ، ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عظمیٰ فاروق،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ منزہ کوکب،ڈی ای او محترمہ فرخ اویس، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور راجہ سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راجہ اشتیاق، ڈپٹی ڈائریکٹر 1122 نجم الثاقب،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نوید اللہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نعیم کالس اور انفارمیشن آفیسر خضر حیات سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے محمد جاوید ملک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محمد جاوید ملک نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ احسن انداز میں نبھائیں، ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ باعزت ریٹائرمنٹ ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد جاوید ملک ایک فرض شناس، مخلص اور عمدہ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کامران علی، ایڈیشنل کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب،ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین، ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد حسین، میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان خالد اور دیگر شرکاء نے محمد جاوید ملک کی پیشہ ورانہ خدمات، نظم و ضبط، خوش اخلاقی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے طرزِ عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میرپور محمد جاوید ملک نے اپنے طویل کیریئر کے دوران ہمیشہ ذمہ داری، دیانت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض منصبی انجام دیے،۔ ان کی خدمات محکمہ اطلاعات کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔تقریب کے اختتام پر کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجہ،ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین نے محمد جاوید ملک کو تحائف و شیلڈز دیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جدید تر اس سے پرانی