سماہنی جموں و کشمیر( بدرالسلام جعفری تحصیل رپورٹر )
مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے خلاف سیز فائر لائن سماہنی میں بڑی احتجاجی ریلی و مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ریلی کی قیادت ممبر اسمبلی و سابق وزیر حکومت چودھری علی شان سونی نے کی ریلی میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ تاجروں سول سوسائٹی وکلاء مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائنگان اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکائے ریلی نے بھارت مخالف شدید نعرے بازی کی ریلی چوکی شہر سے شروع ہو کر سماہنی شہر پہنچ کر بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی شرکاء ریلی نے شاہرہ جموں میں مودی کے پتلے کو نظر آتش کیا ممبر اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈھونگ انتخابات نا منظور نا منظور کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی و سابق وزیر حکومت چودھری علی شان سونی نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی میں ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے ہماری منزل پاکستان ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے بندوقوں کی گن گرج میں ڈھونگ انتخابات کو مسترد کرتے ہیں کشمیری قوم ان نام نہاد انتخابات کو مسترد کرتے ہیں مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کروا کر کشمیر میں قبضہ کا خواب کھبی پورا نہیں ہوگا پوری کشمیری اور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اجتماع سے سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ ظفر اقبال ،کیپٹن خان ندیم خان فیضان کشمیری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں عالمی دنیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے ایسے نام نہاد انتخابات کو ہم جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ریلی و مظاہرہ کے اختتام پر ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی

.jpeg)