محکمہ شاہرات سب ڈویژن سماہنی کے زیر انتظام اظہر شہید سیری ہل ایک کلومیٹر سڑک پر تارکول کا کام مکمل کر لیا گیا مذکورہ سڑک کی پختگی سے سیری ہل اور اس کے گردونواح کی گنجان آبادی کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوئیں اسی سڑک پر گرلز ڈگری کالج اور ایک پرائیویٹ کالج بھی قائم یے جہاں طلباء و طالبات کو سفر کی آسانی میسر ہوئیں سڑک کا ٹھیکہ امتیاز اینڈ کو کمپنی بھمبر کے پاس ہے علاقہ مکینوں نے سڑک کی پختگی پر حکومت آزادکشمیر اور ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے مزید ڈیڑھ کلو کی ٹریک کی ری کنڈیشنگ کو ممکن بنایا جائے
محکمہ شاہرات سب ڈویژن سماہنی کے زیر انتظام اظہر شہید سیری ہل ایک کلومیٹر سڑک پر تارکول کا کام مکمل کر لیا گیا (بدرالسلام جعفری)
Ijaz Chaudhry
0
.jpeg)
.jpeg)

