سماہنی(بدر السلام جعفری )وادی سماہنی کے گاؤں سونا ویلی سے تعلق رکھنے والے دلیر سیاسی و سماجی کارکن،غریبوں،مظلوموں کے مسیحا،مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی کے متحرک راہنما غلام مصطفیٰ المعروف شیرخان قضائے الٰہی سے مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ،علاقہ کی فضا سوگوار،ہر آنکھ اشکبارہو گئی،عزیز واقارب، دوست احباب دھاڑیں مار کر رونے لگے،نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر، حلقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل کھمباہ کے گاؤں سونا ویلی کی نامور سیاسی سماجی و ہر دلعزیزشخصیت،دلیر ومتحرک سیاسی کارکن غلام مصطفی المعروف شیرا خان گزشتہ روز برین ہیمبرج کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے،انکی اچانک وفات سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سونا ویلی میں ادا کردی کر گئی نماز جنازہ میں حلقہ بھر سے دوست احباب و عوام کا جم غفیر اُمڈ آیا نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر تھے،لواحقین،دوست احباب اور چاہنے والے پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے،نماز جنازہ کے اجتماع سے سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم خان، رکن مجلس عاملہ مسلم لیگ ن میجر ریٹائرڈ خضر الرحمن راجہ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی،راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، سابق کیپٹن خان ندیم خان، ممبر ضلع کونسل نعیم اسلم ،چیئرمین ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ ذوالقرنین خان، ماسٹر جاوید اقبال، وائس چیئرمین فیضان خان کشمیری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام مصطفی شیرا ایک عہد ساز و جاندار سیاسی سماجی شخصیت کے مالک تھے مرحوم بلند پایہ سیاسی کارکن تھے اپنی یونین کونسل کے بنیادی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے مرحوم علاقہ کے غریبوں مظلوموں کے مسیحا اور انکے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتے رہے،وہ اعلی اوصاف کے مالک تھے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،نماز جنازہ قاری ضیا الدین نقشبندی نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال، سابق امیدوار اسمبلی و ممبر ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ، ممبر ضلع کونسل فاروق عالم،چوہدری محمد مقبول پونا،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد لطیف، بانی صدر پریس کلب سماہنی سید مظہرحسین جعفری، سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ ظفر اقبال، انسپکٹر اسلام آباد پولیس منظور حسین،صدر بار ایسوسی ایشن سماہنی راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ،سابق صدر بار راجہ نئیر الرحمان ایڈووکیٹ، لیگی راہنما سید مقصود حسین آف ڈب،صدر مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی ریٹائرڈ صوبیدار راجہ خالد محمود خان، چئیرمین نوید اختر، ممبر لوکل کونسلر شفقت اللہ،مرزا رئیس، سابق امیدوار ضلع کونسل چوہدری عمران افضل،ایس ڈی او برقیات گلزار احمد خلجی،صدر پریس کلب سماہنی امجدعزیز کاشر،سیکٹر ہیڈ سٹیٹ لائف راجہ محمد تاسب، نمبردار عاصم مقبول،راجہ وسیم خان سماہنی،راجہ توصیف پرویز،چوہدری بابر حسین پونا، صحافیوں بدرالسلام جعفری،شبیر احمد شیخ، فہد الیاس بلدیاتی نمائنگان، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، تاجران، قریبی عزیز واقارب سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ شریک ہوئے اجتماعی دعاٸے معفرت اور اشک بار آنکھوں میں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
سماہنی(بدر السلام جعفری )وادی سماہنی کے گاؤں سونا ویلی سے تعلق رکھنے والے دلیر سیاسی و سماجی کارکن،غریبوں،مظلوموں کے مسیحا،مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی کے متحرک راہنما غلام مصطفیٰ المعروف شیرخان قضائے الٰہی سے مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے
Ijaz Chaudhry
0
