سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ/راجہ نوید بشیر)صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی قیادت میں انجمن تاجران عہدیداران کا تجارتی مرکز چوکی میں اہم جائزہ اجلاس اجلاس میں تجارتی مرکز چوکی میں بجلی۔صفائی ستھرائی۔مختلف پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے و لائٹنک نصب کروانے سمیت قائم کمیٹی کی کارکردگی و فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض اور تاجران کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی اس موقع پر تحصیل صدر انجمن تاجران کو شرکاء تاجران عہدیداران نے آئندہ جامع حکمت عملی اختیار کرنے سمیت مختلف تجاویز پیش کی گیئں جن کے مطابق بجلی ٹرانسفارمر جل جانے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی اور جلد سو کے وی کے تین نئے ٹرانسفارمر کے احصول کیلئے تحریک کرنے پر زور دیا گیا جبکہ تجارتی مرکز کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے غفلت و سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں تاجران عہدیداران چوہدری طاہر اقبال۔چوہدری وجاہت حنیف۔شعیب منظور.مدثر یوسف پاشا۔راجہ عدیم خان۔ساجد حسین چوہدری۔محمد علی سونا۔راجہ خوبرو سبحانی۔غضنفر علی گچھی۔ملک مظہر اعوان۔راجہ روحیل ادریس۔چوہدری گلفراز۔جاوید شاھین۔چوہدری زبیر۔عارف نظامی۔راجہ وقاص۔چوہدری پرویز۔راجہ عابد و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ اتوار دن چار بجے دوبارہ اجلاس طے کر لیا گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ/راجہ نوید بشیر)صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی قیادت میں انجمن تاجران عہدیداران کا تجارتی مرکز چوکی میں اہم جائزہ اجلاس
Ijaz Chaudhry
0
