سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی انجمن تاجران تجارتی مرکز چوکی عہدیداران کے ہمراہ بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی کی تبدیلی پر عملدرآمد نہ ہونے اور حکومتی غفلت و محکمانہ سست روی کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی تبدیلی کی منظوری و ٹینڈرنگ پر مشکور و ممنون ہیں وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں یہ کام تیس اگست کو مکمل ہونا تھا تاہم محکمہ نے ایک ماہ قبل اس منصوبہ پر وقتی عملدرآمد کرتے ہوئے پول نصب کرنے کیلئے محض ایک گڑھا کھود کر نامعلوم وجوھات پر وہی کام ٹھپ کر دیا تھا جس پر ابھی تک دوبارہ کام کا آغاز نہ ہونا حکومتی و محکمانہ نااہلی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اس منصوبہ کی بلاوجہ تاخیر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کریں بصورت دیگر جلد فیصلہ کن حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سخت راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی ذمہ داری حکومت و محکمہ پر عائد ہو گی۔۔۔
