جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر تحصیل سماہنی کی تنظیم سازی مکمل.....(Samahni)


جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر تحصیل سماہنی کی تنظیم سازی مکمل۔۔
مولانا شرافت علی صدر سیماب عارف نائب صدر اور عامر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب 
سماہنی ، جمیعت علمائے اسلام جموں وکشمیر تحصیل سماہنی کی تنظیم سازی مکمل کر لی گی قاری محمد مقبول کشمیری سرپرست اعلیٰ مولانا شرافت علی تحصیل صدر ، سیماب عارف نائب صدر ، عامر اقبال جنرل سیکرٹری، سمیع الحق چوہدری سیکرٹری نشر و اشاعت اور مولانا عمران شفیع تحصیل سالار منتخب ہو گے سماہنی ریسٹ ہاؤس میں ضلعی امیر پیر مولانا عبدالوحید نقشبندی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان  نے شرکت کی تحصیل کی تنظیم سازی پر مولانا عبدالوحید نقشبندی نے عہدے داران سے حلف وفاداری لیا اپنے خطاب میں مولانا عبدالوحید نے فرمایا کہ دین اسلام کو اپنی زندگیوں میں لانا اور دین کو معاشرے میں عملی نفاذ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے  منتخب ہونے والے عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شمس الحق چوہدری ایڈوکیٹ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے اجلاس اختتامی دعا پر برخاست ہوا


 

جدید تر اس سے پرانی