سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)27 اکتوبر یوم سیاہ اور وادی سماہنی جموں و کشمیر کےعظیم سپوت تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے نوجوان احسن اعظم شہید کی چوتھی سالانہ برسی

 


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)27 اکتوبر یوم سیاہ اور وادی سماہنی جموں و کشمیر کےعظیم  سپوت تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے نوجوان احسن اعظم شہید کی چوتھی سالانہ برسی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت چیئرمین یونین کونسل منانہ سرسالہ چودھری عبدالرحمن نے کی شہید احسن اعظم  کا تعلق سماہنی کے گاوں قدرین سے تھا اور وہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی چیئرمین چوھدری خضر حیات کے بھتیجے تھے تقریب میں علماءاکرام ،مجاہدین ،سول سوسائٹی سیاسی و سماجی شخصیات ، میڈیا نمائندگان اور کثیر تعداد میں عوام علاقہ  شریک ہوئے کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ اسرار نعت رسول مقبول صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم شہباز عباسی نے پیش کرکے کیا تقریب کے مہمان خصوصی مولانا عمیر تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیف الرحمن کشمیری نے ادا کیے تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا عمیر ،علامہ قاری نثار احمد، راجہ نصیر اختر موجو ،صوبیدار ریٹائرڈ صابر حسین، اور دیگر نے کہا کہ سپوت قدرین احسن اعظم شہید نے تحریک آزادی کشمیر میں عملی جہاد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا مسلسل تین سال پیر پنجال کے پہاڑوں پر قابض ہندوستانی افواج سے مردانہ وار مقابلہ کرتے رہے ان کی شہادت اہلیان سماہنی کیلئے قابل فخر ہے شہید احسن اعظم اپنی جوانی تحریک آزادی کشمیر  کیلئے قربان کی ان کی قربانی تاریخ کشمیر میں سنہرا باب رکھتی ہے نوخیز نسل کو چاہئے کہ وہ احسن اعظم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے حب الوطنی اور جذبہ جہاد سے سرشار ہوں فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کی خونی لکیر کو تسلیم نہیں کرتے 27 اکتوبر 1948 کو ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی افواج کو داخل کرکے جبری قبضہ کیا جس کو آر پار کشمیری مسترد کرتے ہیں تقریب سے خصوصی خطاب کے دوران مولانا عمیر نے کہا کہ جہاد ہی وہ واحد راستہ جس پر عمل پیرا ہوکر کشمیریوں کو آزادی دلائی جا سکتی مجاہدین کشمیر ہندوستانی فوج کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم بربریت جبر تشدد کو روکنے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں  اقوام متحدہ کو مسلمانوں کا خون نظر نہیں آتا مطالبات کا دور گزر چکا سچے مسلمان مطالبات نہیں کرتے ایک امت بننا ہوگا جہاد ترک کرکے ذلت اور رسوائی ملتی ہے   پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہو کر ایک آواز بنے اور آزادی کے بیس کیمپ کو  حقیقی معنوں میں  آزادی کا کیمپ بنایا جائے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم حضرت محمد صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر گزارتے ہوئے جہاد فی سبیل اللہ کو جاری رکھنا ہے ایسی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جو اسلام دشمن ہین تقریب  سے شہید کے چچا چوھدری خضر حیات نے خطاب کرتے ہوئے تقریب  میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احسن اعظم شہید کی شہادت پر فخر ہے ہمیں بطور کشمری رنگ برنگے نعروں سے نکل کر ایک یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا رائے شماری ہی ریاست جموں و کشمیر کو آزادی کی منزل تک پہنچا سکتی ہے ،تقریب  میں مولانا قاری محمد انور حسین انور ، صدر کشمیر بلڈ بنک بھمبر ڈاکٹر طارق شاکر،،مسلم کانفرنسی راہنما چوہدری محمد یوسف ،راجہ گلزار احمد، میڈیا نمائندگان ،ڈاکٹر اسحاق چودھری، راجہ نوید بشیر،مدثر یوسف پاشا بدرالسلام جعفری، مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ شریک ہوئے تقرئب کے اختتام پر احسن اعظم شہید، شہدائے کشمیر  کی بلندی درجات  اور ملک جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی.....

جدید تر اس سے پرانی