عمرکوٹ سندھ (رپورٹ بیوروچیف _زیب بنگلانی)
ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری کائنات کے لیے رحمت بنا کے بنا کر بھیجے گئے ہیں ہے جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی آخرت اور دنیاوی زندگی سنوار سکتے ہیں اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کی شروعات ہم اپنے گھر اور سماجی زندگی سے کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجرک کلب ہال میں ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمینٹری، سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری اسکول میرپورخاص ڈویژن کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں ڈویژن سطح پرسرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کےدرمیان منعقد ہونے والے نعت، تقاریر اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد سے معلوم ہوا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات بھی کسی بھی نجی اسکول سے کم نہیں ہیں اور یہ سب اساتذہ کی محنت ہیں کہا کہ طلبہ و طالبات سوشل میڈیا کو بھی مثبت انداز میں استعمال کریں تاکہ تعلیمی میدان کے جدید اصولوں سے آشنائی حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ پبلک لائبریری میرپورخاص شبیر احمد لغاری محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریس، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
