سماہنی۔بھمبر(بیورورپورٹ)سب ڈویژن سماہنی میں تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم۔صدر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ نصیر اختر موجو کی قیادت میں تاجران و سول سوسائٹی کا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے بھارت مخالف مذمتی تحریروں پر مبنی بینرز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکاء کی بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی راجہ عابد اسلم۔صدر تجارتی مرکز سماہنی ٹاون راجہ نصیر اختر موجو۔تحصیلدار سماہنی عثمان احمد۔سیکرٹری جنرل تجارتی مرکز چوکی چوہدری طاہر اقبال۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ منیر خان۔نے کہا کہ کشمیری و پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے ڈرامہ و ون مین شو ڈھونک کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آر پار و دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی بھارت کی طرف سے دس لاکھ فوج مسلط کر کے طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر میں سنگینوں کے سائے میں نام نہاد جعلی انتخابات پر سراپا احتجاج ہیں بھارت مکار و بزدل دشمن کی اصلیت پوری دنیا میں عیاں ہو چکی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ کر کشمیریوں کی شناخت و خصوصی حثیت کو تبدیل کر کے ہندوستان نواز مختلف مذاہب کو کشمیر میں آباد کر کے ان کو ووٹ کا حق دے کر ڈھونگ الیکشن کے ذریعے اپنی شکست و ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رھا ہے اگر ہندوستان میں دم ہے تو رائے شماری کروا کر دیکھ لے وہ کتنا پانی میں ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ناپاک عزائم سے پوری دنیا کے امن عمل کو خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ کشمیریوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فی الفور عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباو بڑھائے جق خود ارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے کشمیریوں کے حق اور آزادی کی تحریک کو کامیاب ہونے سے ہندستان کا باپ بھی نہیں روک سکتا انشاءاللہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ پہنچا جلد کشمیری آزادی کی نوید سنیں گئے۔ ۔۔
