سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سب ڈویژن سماہنی یونین کونسل درہال جنڈالہ کے گاؤں بڑجن کا رہائشی محنت کش نوجوان دانش ولد چوہدری صابر ضلع گجرات لالہ موسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق،نوجوان کے متعلق ابتدائی معلومات کے مطابق وہ لالہ موسیٰ میں فیکٹری میں کام کرتا تھا جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا،نوجوان کی میت آبائی گاؤں بڑجن پہنچا دی گئی ہے،مزید تفصیلات کا انتظار ہے اہل علاقہ نے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےآئی جی پنجاب،ایس ایس پی گجرات و دیگر حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی موت کا سراغ لگا کر جلد ازجلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں حگہ عطاء فرمائے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین......
