میرپور(ڈیلی کشمیر آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس(ر) محمد اعظم خان سےآزاد جموں و کشمیر یونین آف کالمسٹ میرپور ڈویژن کی نئی پہلی متفقہ تنظیم کے صدر پروفیسر محمد صغیر أسی سمیت دیگر عہدیداران أج یکم دسمبر کو دن ساڑھے 12 بجے کشمیر پریس کلب میرپور میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے، یہ بات أزاد جموں و کشمیر یونین أف کالمسٹ کے مرکزی نائب صدر ظفر مغل نے میڈیا کو بتائی، انہوں نے کہا کہ ازاد جموں کشمیر یونین أف کالمسٹ میرپور ڈویژن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں أزاد جموں وکشمیر یونین أف کالمسٹ کی بانی و چیئر پرسن محترمہ سدرہ ارم کبیر اور دیگر مرکزی داران سمیت ا أزاد کشمیر سے سینیئر کالمسٹ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گےاور اس تقریب کہ انقاد کے لیے کشمیر پریس کلب میرپور میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ مہمان خصوصی چیف جسٹس ریٹائرڈ سپریم کورٹ محمد اعظم خان اور دیگر مہمانان گرامی کے استقبال کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب حلف برداری کے اختتام پر کشمیر پریس کلب میرپور کے صدر سید عابد حسین شاہ کی طرف سے استقبالیہ بھی دیا جائے گا
میرپور(ڈیلی کشمیر آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس(ر) محمد اعظم خان سےآزاد جموں و کشمیر یونین آف کالمسٹ میرپور ڈویژن کی نئی پہلی متفقہ تنظیم کے صدر پروفیسر محمد صغیر أسی سمیت دیگر عہدیداران أج یکم دسمبر کو دن ساڑھے 12 بجے کشمیر پریس کلب میرپور میں اپنی نئی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے
Ijaz Chaudhry
0
