مظفرآباد(پی آئی ڈی/ڈیلی کشمیر آن لائن )22نومبر2024 وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر بس پر شرپسندوں کے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



مظفرآباد(پی آئی ڈی/ڈیلی کشمیر آن لائن )22نومبر2024

 وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر بس پر شرپسندوں کے حملے شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات  پیر محمد مظہر سعید شاہ کا سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،  تخریب کاروں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی