سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ//ڈیلی کشمیر آن لائن/سماہنی)مرکزی ممبر جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کور کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم نے چوکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 دسمبر کو ریاست گیر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام۔شٹر ڈاون مکمل لاک ڈاون کر کے بھرپور احتجاج کیا جائے گا

 


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ//ڈیلی کشمیر آن لائن/سماہنی)مرکزی ممبر جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کور کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم نے چوکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 دسمبر کو ریاست گیر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام۔شٹر ڈاون مکمل لاک ڈاون کر کے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس طرح سستی بجلی اور سستا آٹا کے ثمرات سے ریاست ہر ایک باشندہ مستفید ہو رھا ہے بالکل اسی طرح جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے ریاست کے ہر ایک شہری کا مفاد وابستہ ہے لہذاء عوام 5 دسمبر کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شامل ہوں پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس ریاست کے عوام کو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ریاست بھر کے عوام صدارتی آرڈیننس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں عوام کی طاقت کے آگے ڈرانے دھمکانے کے تمام حکومتی ہتھکنڈے ریت کی دیوار ثابت ہونگے انشاءاللہ جیت عوام کی ہو گی۔۔۔۔۔



جدید تر اس سے پرانی