سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی سربراہی میں تاجر عہدیداران کے وفد کی ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی سردار رفاقت عباسی سے ملاقات وفد میں راجہ عابد اسلم۔وجاہت حنیف۔ساجد حسین چوہدری۔چوہدری فاروق اشرف۔شعیب منظور۔شیخ فیصل سلیم و دیگر شامل تھے اس موقع پر تھانہ پولیس چوکی کی تجارتی مرکز میں انتظامی ذمہ داریوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس تھانہ چوکی میں بوجہ تبادلہ و ٹرانسفر ملازمین کی کمی کے حوالے سے ارباب اختیار کو جلد تعیناتیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور مطالبہ کیا گیا شرکاء وفد نے ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی سردار رفاقت عباسی کی کارکردگی کو سراھا۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی سربراہی میں تاجر عہدیداران کے وفد کی ایس ایچ او پولیس تھانہ چوکی سردار رفاقت عباسی سے ملاقات
Ijaz Chaudhry
0
