سماہنی جموں و کشمیر ( تحصیل رپورٹر/بدرالسلام جعفری ) سماہنی پاک فوج کے زیر اہتمام سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں مفت موبائل میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری



سماہنی جموں و کشمیر ( تحصیل رپورٹر/بدرالسلام جعفری )
سماہنی پاک فوج   کے زیر اہتمام  سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں مفت موبائل میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری گذشتہ روز ڈب سیری کے مقام پر  پاک آرمی کی مقامی یونٹ نے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز  نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں ایک روزہ مفت میڈیکل  کمیپ میں بزرگ شہریوں خواتین بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا مقامی لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے علاقےکے لوگوں کو دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن پر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے امید کرتے ہیں پاک فوج  آئیندہ بھی  ایسے اقدامات جاری و ساری رکھے گی


 

جدید تر اس سے پرانی