مظفرآباد وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم شہدائے جموں و کشمیر کے مواقع پر خصوصی پیغام.


مظفرآباد
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا یوم شہدائے جموں و کشمیر کے مواقع پر خصوصی پیغام.

 جموں میں انسانی تاریخ کا ایک برترین قتل عام ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

 جموں میں سفاکانہ قتل عام ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی سرپرستی میں ہندوستانی افواج اور ڈوگرہ فورسز  کے دہشت گردوں نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا۔ چوہدری انوارالحق 

 1947 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

 جموں اور وادی کے عوام کی اسلام کی سربلندی ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ چوہدری انوارالحق 

 اس وقت لگ بھگ ڈھائی لاکھ نہتے مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

 خواتین کو اغوا کیا گیا. چوہدری انوارالحق 

 جموں کے لاکھوں مسلمان پاکستان کی طرف ہجرت پر مجبور ہوئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

پاکستان کے عوام نے نہ صرف ان مہاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھولے بلکہ ان کو معاشرے میں وہی مقام دیا جو وہاں کے مقامی لوگوں کا تھا۔ چوہدری انوارالحق 

ہندوستان کی حکومت اس وقت سے اج تک مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر 

 ہندوستان کے آئین  سے ارٹیکل 35-اے۔کاخاتمہ اور مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل کے قانون کا اجراء اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ چوہدری انوارالحق 

 ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ چوہدری انوارالحق 

 مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کے ظلم و ستم کا بہادری اور استقامت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

 یوم شہداء جموں کے موقع پر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں. چوہدری انوارالحق 

مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. چوہدری انوارالحق 

حکومت اور آزادکشمیر کے عوام کبھی بھی کشمیری عوام کو اس جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چوہدری انوارالحق 

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سری نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر 

 اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کشمیر کے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے. چوہدری انوارالحق


 

جدید تر اس سے پرانی